جینی طیارے کی الٹی تصویر والے ایک انتہائی نایاب سٹیمپ ’انورٹڈ جینی پوسٹیج سٹیمپ‘20 لاکھ ڈالر میں نیلام ہوگئی۔نیویارک سے تعلق رکھنے والے 76 سالہ چارلس ہیک نے ایک نیلامی میں یہ ڈاک ٹکٹ 20 لاکھ ڈالرز کی ریکارڈ رقم میں حاصل کیا۔اس سٹیمپ کے قیمتی ہونے کی بنیادی وجہ اس پر کرٹِس جے این-4 طیارے کا غلطی سے الٹا چھپا ہونا ہے۔سٹیمپ کی چھپائی بند ہونے کے بعد سے اس کی قدر میں وقت کے ساتھ اضافہ ہوتا گیا۔واشنگٹن پوسٹ نے اس سٹیمپ کو امریکی تاریخ کا ایک حصہ قرار دیا ہے۔ اسمتھ سونینز نیشنل پوسٹل میوزیم کے مطابق ولیم ٹی روبے نے 100 ٹکٹوں کی پہلی شیٹ اس سٹیمپ کے اجراء کے دن یعنی 14 مئی 1918 کو خریدی تھی۔