معاشی بہتری ....آرمی چیف کی خوشخبری


پاک فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر نے شہر قائد میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ سیاست سمیت کوئی بھی چیز ملک سے مقدم نہیں۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ مجھے پاکستان کے روشن اور مستحکم مستقبل پر مکمل یقین ہے۔ ایک سال پہلے چھائے ہوئے مایوسی کے بادل آج چھٹ چکے ہیں۔آرمی چیف نے کہا کہ گزشتہ نشست میں بھی میں نے یہی کہا تھا کہ مایوسی مسلمان کے لیے حرام ہے۔ آج دیکھیں کہ ملکی معیشت کے تمام اشارئیے مثبت ہیں اور اگلے سال تک ان شا اللہ یہ مزید بہتر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیفالٹ کی باتیں پھیلانے والے اور مایوسی کا پرچار کرنے والے آج کہاں ہیں؟۔ کیا انہیں جواب دہ نہیں ٹھہرایا جانا چاہیے؟
 آرمی چیف نے بجا طور پر اس بات پر زور دیا ہے کہ ہم سب کو اپنے ذاتی مفادات کے مقابلے میں پاکستان کو ترجیح دینا ہوگی۔ یا د رکھیں کہ پاکستان کے سوا ہماری کوئی شناخت نہیں ۔سپہ سالارِ پاکستان کا کہنا تھا کہ ریاست ایک ماں جیسی ہوتی ہے، اس کی قدر عراق، فلسطین یا لیبیا کے عوام سے پوچھیں۔ چاہے جتنی بھی مشکلات کا سامنا ہو، اگر ہم سب متحد ہوکر کھڑے ہو جائیں تو کوئی ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔آرمی چیف نے ملک کی معاشی ہب کراچی کی بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنا پیسہ پاکستان لائیں، تاکہ عوام کو بھی کمانے کا موقع ملے اور ملک بھی ترقی کی راہ پر چلے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صرف پاکستانی ہی بیل آﺅ ٹ کے ذریعے معاشی استحکام لا سکتے ہیں۔ جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ڈیجیٹل سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ عوام کی ڈیجیٹل سیکورٹی بھی ریاست کی ذمے داری ہے۔
اس بات کا تذکرہ کرنا بھی ضروری ہے کہ فوج کا ادارہ پاکستان کی مالی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے بھر پورکردار ادا کر رہا ہے اور اس سلسلے میں چند روز قبل ہی کراچی میں دفاعی نمائش آئیڈیازلگائی گئی،اس نمائش میں دنیا بھرکے ممالک سے بڑے بڑے لوگ کھنچے چلے آئے اور اسلحہ کی خریداری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ملک میں اس دفاعی نمائش ”آئیڈیاز “ کا ہر سال باقاعدگی سے اہتمام کیا جاتا ہے ۔ یہ دفاعی نمائش پاکستان کے لیے آمدنی کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے۔ نمائش میں 557 نمائش کنندگان شریک ہوئے ، جن میں سے 333 بین الاقوامی نمائش کنندگان تھے جبکہ 224 ملکی نمائش کنندگان تھے۔ 36 ممالک نے اسٹالز لگائے، جن میں سے 17 ممالک نے پہلی بار شرکت کی۔نمائش میں 53 ممالک کے 300 سے زائد غیر ملکی مندوبین نے شرکت کی اور پاکستان کی دفاعی صنعت سازی کی صلاحیت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کراچی ایکسپو سینٹر میں انٹرنیشنل ڈیفنس ایگزیبیشن اینڈ سیمینار”آئیڈیاز“کا دورہ بھی کیا۔ آئیڈیاز کے دورے کے دوران آرمی چیف نے دوست ممالک کے دفاعی مینو فیکچررز کی فعال شرکت کو سراہا۔ آرمی چیف نے تقریب میں موجود غیرملکی فوجی حکام اور دفاعی مندوبین کے ساتھ بامعنی بات چیت کی، تقریب میں گلوبل انڈسٹریل ڈیفنس سلوشنز پاکستان کی طرف سے تیار کردہ جدید ترین بغیر پائلٹ جنگی جہاز کا افتتاح کیا گیا، جو اعلی درجے کی صلاحیتوں کا حامل ہے۔مزید بتایا کہ یہ بموں، میزائلوں اورتارپیڈو سمیت وسیع پیمانے پر گولہ بارود لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔، دنیا بھر سے آئے مندوبین نے نمائش سے بہترین استفادہ کیا۔ 
حقیقت کی عینک لگا کر دیکھا جائے توہماری مسلح افواج ملک میںبیک وقت کئی ایک محاذوں پر لڑ رہی ہیں،وطن عزیز کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی بھی بھر پور حفاظت کی اور دشمن کو جرات نہیں کہ پاکستان کی طرف میلی نظرسے د یکھ سکے ۔ بدقسمتی سے اندرونی تخریب کار عناصرکی طرف سے دہشت گردوں کی سہولت کاری کی وجہ سے پاک فوج کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے، آئے روز ملک دشمن عناصر کی طرف سے کوئی نہ کوئی دہشت گردی کی واردات جاری رہتی ہے اور ابھی چند روز قبل ہی صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقہ کرم میں مسافر بسوں پہ حملہ ہوا جس میںپارا چنار سے تعلق رکھنے والے 50 کے قریب لوگ شہیدکردیئے گئے جن میں عورتیں،بچے اور بزرگ شہری بھی شامل تھے۔دراصل دہشت گرد پاکستان کا امیج خراب کرنا چاہتے ہیںتا کہ کوئی یہاں آکرسرمایہ کاری نہ کرسکے ۔ لیکن پاک فوج اس دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے۔مسلح افواج کے ا فسر اور فوجی جوان ملک میں قیامِ امن اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان علی الاعلان پاکستان کے معاشی ڈیفالٹ کرنے کی باتیں کر رہا تھا اور یہ دعویٰ کر رہا تھا کہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے دنیا کی بڑی طاقتیں کہیں گی کہ ہمیں اپنا ایٹمی اسلحہ دے دو، میزائل دے دو۔بانی پی ٹی آئی نے دنیا کے سامنے پاکستان کی بُری تصویر پیش کی مگر اللہ نے پاک فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر کے ذریعے ملک وقوم کی بڑی مدد کی ہے اور یہ باتیں کرنے والے آج منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر کی ملک و قوم کیلئے بے مثال کوششوں کو جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے ، کم ہے۔جنرل عاصم منیر کاپاکستان کو معاشی بحران سے نکالنا قوم کے لئے کسی تحفے سے کم نہیں۔
آ رمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے اس کردار کو بھی پوری قوم کی طرف سے خراج تحسین پیش کیا جانا چاہیے کہ انہوں نے اپنے فرائض اور ذمہ داری سے بڑھ کر چین، سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات سے رابطہ کر کے پاکستان کی جو انتہائی پتلی مالی حالت تھی ، اس کو طاقتور کیا اور پھرپس پردہ مذاکرات کے ذریعے آئی ایم ایف کو راضی کیاکہ وہ پاکستان کے ساتھ معاشی امداد کے معاہدے جاری رکھے۔ آ رمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی انتھک کوششوں کی بدولت پاکستان کی معاشی اور اقتصادی صورتحال میں بہرحال ایک خوش آئندہ تبدیلی آئی ہے۔
٭٭٭

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...