پاکستان شاہینز نے سری لنکا اے کو پہلا ون ڈے میچ 108 رنز سے ہرا دیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان شاہینز نے حیدر علی کی شاندار سنچری کی بدولت سری لنکا اے کو پہلے ون ڈے میچ میں 108 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ۔اسلام آباد کلب میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا اے کے کپتان نووانیندو فرنینڈو نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔پاکستان شاہینز نے 7 وکٹوں پر 306 رنز بنائے۔ حیدر علی نے 94 گیندوں پر 108 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جس میں 6 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔ عبدالصمد 56 ، شرون سراج 42 ، محمد حارث 36 اور کپتان محمد ہریرہ 26 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔ سری لنکا اے ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 39.4 اوورز میں 198 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔  شرون سراج نے 3 اور عمران جونیئر نے 2 وکٹیں حاصل کیں، حیدر علی شاندار سنچری سکور کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...