لاہور(سپورٹس رپورٹر) ایشین جونیئر کپ ہاکی ٹورنامنٹ اومان کے شہر مسقط میں شرو ع ہو گیا ۔ ایونٹ 4 دسمبر تک جاری رہے گا۔ شیڈول 10 ٹیموں کے ایونٹ کوعالمی جونیئر کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے کوالیفائنگ راونڈ کی حیثیت حاصل ہے، پہلی 6 پوزیشن پانے والی ٹیمیںاگلے برس ہونے والے عالمی جونیئر کپ میں شرکت کی حامل ہوں گی۔ 10 ٹیموں کو دوگروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے دفاعی چیمپئن بھارت، جاپان، جنوبی کوریا، تھائی لینڈ اور چائینیز تائپے جبکہ گروپ بی میں پاکستان، بنگلہ دیشں، چین، ملائشیا اور میزبان عمان کی ٹیمیں شامل ہیں۔پاکستان اپنا پہلا گروپ میچ 27 نومبر کو چین کیخلاف کھیلے گا،28نومبر کو بنگلہ دیش ‘ 30 نومبرکو ملائیشیاسے مقابلہ ہوگا۔