صائم ابرار کی کارکردگی اعلیٰ، سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے: محمد رضوان

Nov 27, 2024

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے زمبابوے کیخلاف دوسرا ون ڈے جیتنے اور سیریز برابرکرنے کے بعد کہا کہ جیت کا کریڈٹ تمام کھلاڑیوں کو جاتا ہے ۔ تمام اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ ابرابر احمد نے ڈیبیو میںبہت اچھی بائولنگ کی ۔ ابھی انہوں نے 70فیصد کارکردگی دکھائی ‘100فیصد کارکردگی کا  مظاہرہ کریں گے ۔  صائم ایوب نے  اعلیٰ بیٹنگ کا مظاہر ہ کیا ۔ وہ بہت ٹیلنٹڈ کھلاڑی ہے ۔آئندہ تیسرا میچ جیت کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے ۔ مین آف دی میچ صائم ایوب نے کہا کہ جیت کو بھول چکے ہیں ۔ تیسرے میچ کی تیاری کریں گے اور سیریز جیتنے پر فوکس ہے ۔ دوسرے میچ میں گیند بہتر آرہی تھی اور موسم قدرے بہتر تھا ۔ کھلاڑیوں کو تمام صورتحال میں خود کو تیار کرنا پڑتاہے ۔ میرے خیال میں اپنے تمام شارٹ نہیںکھیل سکا ۔ہم ہر قسم کی پچز کیلئے تیاری کی ہے ۔ صرف ایک پچ کیلئے تیار ی نہیں ۔ کوشش ہوگی آئندہ بھی اسی طرح کارکردگی دکھائوں جو ٹیم کے کام آئے ۔ سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے ۔ زمبابوے ٹیم کے کپتان کریگ اروائن نے کہا کہ دوسرے میچ میںاچھی کارکردگی کا مظاہر ہ نہیں کرسکے ۔ وکٹ پہلے میچ کی نسبت اچھی نہیں تھی ۔ کھلاڑیوں نے  کوشش تاہم اچھی پارٹنر شپس قائم نہیں کرسکے ۔ کھلاڑیوں کو وکٹ پر ٹھہرنے کا بھی سوچنا ہوگا۔ پاکستان نے کنڈیشنز کو بہتر استعمال کیا ہے ۔ پاکستان ٹیم نے کچھ کوالٹی بائولرز بھی ہیں ۔  سیریز جیتنے کیلئے کھلاڑیوں کو متحد ہو کر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ موزاربانی اور نگارووا نے ماضی میں بھی ٹیم کیلئے بہت اچھاپرفارم کیا ہے ۔ جوڑی بہت اچھی اور شاندار بائولنگ کرتے ہیں ۔ امید ہے آئندہ بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے ۔  

مزیدخبریں