ڈپٹی کمشنر قصور کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ اجلاس

Nov 27, 2024

قصور (نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر قصور کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں ہوا۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر اویس‘اسسٹنٹ کمشنر قصور عطیہ عنایت مدنی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر زبیر احمد رانجھا، سی ای او ایجو کیشن غلام مصطفی کنول، پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر امتیاز احمد اولکھ، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر چوہدری اسرار انجم، ڈبلیو ایچ او کے نمائندے، ڈسٹرکٹ فوکل پرسن رمضان شاہد، ڈپٹی ڈی ایچ اوز سمیت متعلقہ افسر موجود تھے جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز چونیاں طلحہ انور، پتوکی ڈاکٹر مکرم سلطان، کوٹ رادھاکشن ڈاکٹر محمد انس سعید وڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلع میں انسداد پولیو مہم 16 تا 20 دسمبر 2024 تک منعقد ہو رہی ہے جس کیلئے مربوط لائحہ عمل تشکیل دیا جا رہا ہے ۔ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر 7 لاکھ 51 ہزار 828 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے۔ مہم کی کامیابی کیلئے 2785 موبائل ٹیمیں، 131 فیکسڈ ٹیمیں، 74 ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

مزیدخبریں