\حکومت معیشت کی بحالی ‘ مسائل کا حل یقینی بنارہی ہے:طارق محمود

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و سابق ممبر ضلع کونسل حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کوعوام نے مسترد کر کے حکومتی موقف کی تائید کی ہے قوم آگاہ ہے کہ حکومت ملکی معیشت کی بحالی و درپیش مسائل کا حل یقینی بنارہی ہے گزشتہ سال کی نسبت مہنگائی میں مزید کمی آئی ہے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی سطح مستحکم ہوئی ٹیکس ریکوری کی شرح بہتر کرنے سمیت حکومت نے تمام شعبوں کو فعال کیا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کی کام کرنے کی رفتار قابل رشک ہے۔حاجی طارق محمود ڈوگرنے کہا کہ ان کا طرز حکومت اور انداز سیاست الجھاؤ نہیں سلجھاؤ کا آئینہ دار ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...