حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) ضلع میں موجود تین انٹرچینج چوتھے روز بھی نہ کھل سکے جس کی وجہ سے انٹرچینج کوٹ سرور، انٹر چینج پنڈی بھٹیاں اور انٹر چینج خانقاہ ڈوگراں پر ٹریفک کی آمد ورفت بدستور معطل رہی جبکہ لاہور سمیت دیگر روٹس پر بھی ٹریفک بحال نہ ہوسکی اور مسافر دن بھرخوار ہوتے رہے۔ دوسری جانب ریلوے اسٹیشن پرگاڑیوں کی آمد کے ساتھ ساتھ ہی مسافروںکو ہجوم دیکھائی دیتا ہے اور ٹرینو ں میں بھی تل رکھنے کو جگہ نہ مل رہی ہے جس سے سفر کرنے والے حضرات کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔