گوجرانوالہ:سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے نظام کے تحت صفائی آپریشن کا آغاز

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) بافضل خدا وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن و ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت تحصیل صدر میں تاریخ میں پہلی مرتبہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے منظم نظام کے تحت باقاعدہ صفائی آپریشن کا آغاز ہوگیا۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے علی الصبح اٹاوہ موڑ تحصیل صدر کا دورہ کیا۔ جہاں انہیں سی ای او جی ڈبلیو ایم سی شاہد عباس، اسسٹنٹ کمشنر صدر ڈاکٹر حلیمہ منیر، جی ڈبلیو ایم سی کنٹریکٹر نے مشینری اور عملہ کی تعیناتی پر بریفنگ دی، گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران سمیت دیگر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے اس موقع پر کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ تحصیل صدر کے تمام اطراف و کنار(ہر گائوں، شہری و دیہی علاقے کے گلی محلوں)میں اب روزانہ کی بنیاد پر صفائی ستھرائی کا اہتمام ہوگا، صفائی ستھرائی میں جدید مشینری بروئے کار لائی جائے گی۔ویسٹ پوائنٹس قائم کئے جائیں گے اور باقاعدہ لینڈ فل سائٹس کا بھی قیام عمل میں لایا جائے گا۔ 750سنیٹری ورکرز ان شہری و دیہی علاقوں میں باقاعدگی سے صفائی امور سرانجام دیں گے ان علاقوں میں سینکڑوں کی تعداد میں مشینری و ورکرز تعینات ہوں گے۔ عوام نے اس اقدام پر اظہار مسرت کیا ہے اور وزیراعلی پنجاب کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ہے ۔ جس سے اب ان کے شہری و دیہی علاقے صاف اور خوبصورت ہوں گے اور صاف ماحول میسر آئے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...