شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سٹی صدر میاںافضال حیدر نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم موجودہ حکمرانوں کی ملک اور عوام دشمن پالیسیوں سے تنگ آکر ڈی چوک اسلام آباد آئی ہے ظلم،جبر،لاقانونیت کے خاتمہ اور بانی تحریک انصاف عمران خان کی رہائی کے مطالبات منوانے تک اسلام آباد میںہی رہیںگے حکمرانوںنے ظلم وجبر کی تمام حدود وقیدو توڑ دی ہیں تحریک انصاف کے دوراقتدار کے دوران بھی پیپلزپارٹی ،جے یو آئی (ف) ، مسلم لیگ (ن) نے لانگ مارچ کئے اور دھرنے دئیے مگر پاکستان کی معیشت چلتی رہی ۔