\شیخوپورہ: پابندی کے باوجود کوڑے کو آگ لگانے کا سلسلہ جاری

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)فیصل آباد روڈ شرقپور چوک میں واقع کوڑے کے ڈھیر کو نامعلوم شخص نے آگ لگا دی جس سے ہر طرف دھواں پھیل گیا اور قریبی دکانداروں و اہل علاقہ کیلئے سانس لینا تک دشوار ہوگیا ۔ مقامی رہائشیوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ مقامی ہوٹل کے عملہ نے آگ لگائی حالانکہ سموگ کے باعث کوڑے کرکٹ کو آگ لگانے پر کڑی پابندی عائد کی گئی ہے اور خلاف ورزی کی صورت میں جرمانوں اور سزا کا بھی اطلاق کیا گیا ہے مگر اسکے باوجود کوڑے کے ڈھیر کو آگ لگائی گئی ہے جسکے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے جبکہ میونسپل کمیٹی کا عملہ کئی کئی روز تک کوڑا کرکٹ نہیں اٹھارہا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...