شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں ذیشان پرویز ، ملک پرویز اقبال ، شیخ عظیم جاوید، میاں تنویر احمد نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف اور مریم نواز شریف عوام دوستی کی مثال اور قومی ترقی کی ضمانت ہیں ان کی کردار کشی و الزام تراشی کرنے والوں کو کچھ حاصل نہیں ہو گا پارٹی قیادت عوام کے دلوں میں بستی ہے، پرامن احتجاج ہر سیاسی جماعت اور شہری کا حق ہے لیکن اس میں قانون شکنی کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی لانگ مارچ میں تشد د اور انتشار کا عنصر پایا گیا تو ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے شہریوں کی نقل وحمل کو بحال رکھنے کیلئے حکومت و انتظامی ادارے کردار ادا کریں گے۔ضلعی سیکرٹریٹ میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران ان رہنمائوں نے کہاکہ حکومت نے انتھک محنت سے نا ممکن کو ممکن کر دکھایا ہے ۔ پاکستان کی منتخب سنجیدہ قیادت نے مادروطن کاوقار اور عالمی برادری کا اعتماد دوبارہ بحال کردیا ہے ۔