گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) ملک کے سیاسی حالات، احتجاج اور راستوں کی بندش پر کاروباری برادری پھٹ پڑی ،جب تک ملک سے سیاسی ابتری کا عالم ختم نہیں ہوتا اس وقت تک ہمارے معاشی حالات بھی نہیں بدل سکتے ،صدر مرکزی انجمن تاجران گوجرانوالہ شیخ بابر کھرانہ نے ریاست کے ذمہ داروں سے مطالبہ کیا ہے کہ خدا را ملک میں سیاسی افراتفری کا سیاسی حل نکالا جائے اس وقت ملک بھر میں افراتفری کا عالم ہے عوام پریشان ہیں ۔ راستوں کی بندش سے صنعتیں بند ہوگئی ہیں، ملک بھر میں سامان کی ترسیل رک چکی ہے۔ میڈیکل اسٹوروں پر ادویات کا پہنچنا ناممکن ہو چکا ہے،مریضوں کی ہسپتالوں تک رسائی ناممکن ہو چکی ہے، ایمبولینسوں میں لوگ مر رہے ہیں ،لوگ اپنے اپنے شہروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔
گوجرانوالہ:احتجاج اور راستوں کی بندش پر کاروباری برادری پھٹ پڑی
Nov 27, 2024