حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) شہر میں آوارہ کتوں نے شہریوںکا جینا دوبھر کردیا۔ آوارہ کتے ہمہ وقت اہم شاہرائوںکے ساتھ ساتھ گلی محلوں اور سکولوںکے اردگرد گھومتے پھرتے دیکھائی دیتے ہیں ۔ اور یہ کتے اب تک درجنوں افراد اور بچوںکو کاٹ کر زخمی کرچکے ہیں لیکن میونسپل کمیٹی کی جانب سے ان آوارہ کتوں کو تلف کرنے پر کوئی توجہ نہ دی جارہی ہے جس کی وجہ سے سکولوں اورکالجوںمیں جانے والے طلبہ وطالبات بلکہ شہریوںمیںبھی خوف وہراس پایاجارہاہے بالخصوص علی پورروڈ ماڈل بازار تاگورنمنٹ گرلز ڈبل سیکشن سکول ان آوارہ کتوںکی آماجگاہ بن چکی ہے لیکن میونسپل کمیٹی کی جانب سے ان آوارہ کتوںکو تلف کرنے پر کوئی توجہ نہ دی جارہی ہے جس پر شہریوںنے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر بھر میں آوار ہ اور خونخوارکتوں کو تلف کرنے کی فوری مہم چلائی جائے ۔