شہریوں کا قتل عام فسادات بھڑکانے کی سازش ہے:اقبال صدیق

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سٹی صدر اقبال صدیق سدھو، جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری میاں لیاقت علی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنماء راؤ اشتیاق علی خان نے کہا ہے کہ کرم ایجنسی پارا چنار میں بچوں خواتین اور بزرگوں سمیت عام شہریوں کا قتل عام انتہائی المناک اور دل خراش واقعہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے دہشت گردی کے یہ پے در پے واقعات معنی خیز ہیں جو اسلام دشمن عناصر کی فرقہ ورانہ فسادات بھڑکانے کی سازش ہے خیبر پختونخوا حکومت کو دہشت گردانہ کاروائیوں کے تدارک اور عوام کے تحفظ کے لئے عملی اور قابل عمل اقدامات اٹھانے ہونگے کرم ایجنسی پارا چنار کے حالات پر فوری طور پر گرینڈ جرگہ بلایا جائے تاکہ ملک کو دہشت گردی اور فرقہ ورایت کے ناسور سے محفوظ رکھا جا سکے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...