حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادائیگی امن کی ضمانت ہے: سرفراز تارڑ

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) سنی اتحاد کونسل کے ڈویژنل صدر سرفراز تارڑ نے جامعہ تعلیم القرآن کے سالانہ جلسہ دستار فضیلت سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادائیگی امن کی ضمانت ہے،منافقت و غیبت چھوڑ دیں تمام مسائل حل ہو جائیں گے ،دل اور زبان کی آفت کے باعث انسان اپنے اعمال برباد کرتا ہے۔نسل نو کی اخلاقی و روحانی تعلیم و تربیت کیلئے دینی مدارس روشن چراغ ہیں۔دنیا و آخرت کی بھلائی کیلئے اپنی اولاد کا رشتہ مدارس کے ساتھ مضبوطی سے جوڑیں،اس موقع پر الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،پیرسید برہان حیدر شاہ حافظ آبادی،قاری رفیع الرحمان قادری،حافظ عدیل عارف،علامہ محمد عمر صدیقی،قاری خادم بلال مجددی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...