نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار)ٹرانسپورٹ اور روڈز بندش کو جواز بنا کے ناجائز منافع خوروں نے سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کو آسمان پہ پہنچا دیا، حکومت بے خبر تفصیلات کے مطابق تین روز سے جاری ٹرانسپورٹ اور روڈز کی بندش کو جواز بنا کے تحصیل نوشہرہ ورکاں کے چھوٹے بڑے قصبوں میں ناجائز منافع کمانے والا مافیا بے لگام ہو گیا ہے سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کو اتنا بڑھا دیا گیا ہے کہ غریب تو کیا مڈل کلاس کے لوگوں کی قوت خرید بھی جواب دینے لگی ٹماٹر آلو کھیرا پیاز اور پھلوں کی قیمتوں کو بڑھانا بہت بڑی زیادتی ہے شہریوں نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور ٹرانسپورٹ کو ضروریات زندگی کی اشیاء لانے اور لیجانے کے لئے فل الفور بحال کرے یا اس ناجائز منافع خوری کو قابو کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے۔