گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )صوبائی وزیر سپورٹس لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ملک فیصل ایوب کھوکھر کی ہدایت پر ممبر قومی اسمبلی شازیہ فرید کا ای لائبریری گوجرانوالہ کا دورہ، طلبا سے مسائل معلوم کیے،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیر سپورٹس اینڈ لیبر ملک فیصل ایوب کھوکھر نے ای لائبریری میں زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لیے ہدایات دی ہیں۔سٹوڈنٹس کی جانب سے جن مسائل کے نشاندہی کی گئی ہے انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز کی ٹیم حقیقی معنوں میں تعلیم صحت سپورٹس اور دیگر شعبوں میں انقلابی اقدامات کر رہی ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر رانا سجاد تحصیل سپورٹس افیسر رانا فرمان کوثر تحصیل سپورٹس افیسر وزیرآباد اعظم پال بھی موجود تھے انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی وزیرملک فیصل ایوب کھوکھر پنجاب دن رات ایک کر کے ن لیگی قیادت کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کوشاں ہیں ۔
گوجرانوالہ:ممبر قومی اسمبلی شازیہ فرید کا ای لائبریری کا دورہ
Nov 27, 2024