خانقاہ ڈوگراں(نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ کے سینئر رہنما سیٹھ اشفاق محمود نے گفتگو کرتے کہا کہ شہر کے گردونواح کی تمام سڑکیں کارپٹ بنا کر شہریوں کو آمد ورفت میں بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ بہترین سفری سہولیات فراہم کرنا ہمیشہ سے مسلم لیگ(ن) کااعزاز رہا ہے۔ سردار عرفان ڈوگر کی قیادت میں علاقے کی تمام محرومیوں کو ختم کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔انٹرچینج روڈ، مڑھ بلوچاں روڑ، صفدرآباد روڈ اور مین جی ٹی روڈ کی تعمیر عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جو پورا ہونے والا ہے۔