ننکانہ صاحب (نامہ نگار)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ سموگ کے خاتمہ کے لیے سرگرم ہے محکمہ زراعت اور محکمہ ماحولیات سمیت دیگر محکموں پر مشتمل ٹیمیں فضائی آلودگی پھیلانے والے بھٹوں، فیکٹریوں اور فصلوں کی باقیات جلانے والوں کیخلاف کارروائیاں کرنے میںمصروف ہے تو اس کے برعکس ڈی سی آفس سے ملحقہ گورنمنٹ گریجوایٹ کالج انتظامیہ طلباء کو سموگ سے بچاؤ کی آگاہی دینے کی بجائے بڑی دیدہ دلیری سے کالج میں کوڑا کرکٹ اور گھاس پھوس کو نذرآتش کیا جارہا ہے جو فضائی آلودگی میں اضافہ کا سبب بن رہاہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنرمحمد تسلیم اختر رائو اور اعلیٰ حکام سے کالج انتظامیہ کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ننکانہ : حکومتی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ سموگ کے خاتمہ کیلئے سرگرم
Nov 27, 2024