شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) جناح لائرز فورم کے درجنوں وکلاء نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے امیدوار برائے جنرل سیکرٹری محمد عمران خاں بھٹی ایڈووکیٹ کی حمایت کا اعلان کردیا ہے ، اس سلسلہ میں تقریب میں رانا وزیر علی خاں ایڈووکیٹ، ملک طارق عزیز ایڈووکیٹ، رانااحسن رشید ایڈووکیٹ، رانا شفیق انور ایڈووکیٹ، طارق گجر ایڈووکیٹ، چوہدری قربان ایڈووکیٹ، رانا منور ایڈووکیٹ، غلام حسین ڈوگر ایڈووکیٹ، سیٹھ افتخار طیب ایڈووکیٹ، رانا سرفراز ایڈووکیٹ، حامد پاشا ایڈووکیٹ و دیگر نے شرکت کی اور محمد عمران خاں بھٹی ایڈووکیٹ کو یقین دہانی کرائی کہ انکی کامیابی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن کردار ادا کرنے سمیت ان کی انتخابی مہم میں شانہ بشانہ شرکت کی جائے گی، حمایت کا اعلان کرنے پر وکلاء کا شکریہ اد ا کرتے ہوئے محمد عمران خاں بھٹی ایڈووکیٹ نے کہا کہ وکلاء برادری کا بھرپور اعتماد میرے لئے اعزاز سے کم نہیں وکلاء کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائوں اور کامیاب ہو کر بار ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے بطور جنرل سیکرٹری وکلاء کے اجتماعی و انفرادی مسائل کے حل اور انکے حقوق کے تحفظ کی خاطر بھرپور جدو جہد کی جائے گی۔