سیاسی تنازعات سڑکوں پرنہیں ایوانوں میں حل کئے جائیں : عظیم سراء

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) ریگل سٹی و گریٹ سٹی ہائوسنگ پراجیکٹس کے چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد عظیم سراء نے کہا ہے کہ پاکستان انتشار کی سیاست کا ہرگز متحمل نہیں سیاسی تنازعات پر تشدد احتجاج کے ذریعے سڑکوں پرنہیں بلکہ اقتدار کے ایوانوں میں حل کئے جائیں قوم نے جن ارکان اسمبلی کو اپنے ووٹ کی طاقت سے منتخب کر کے اسمبلیوں میں بھیجا وہ عوامی حقوق کی خاطر جدوجہد کرنے کی بجائے باہمی اختلافات و تنازعات میں الجھ کر رہ گئے ہیں جس سے قومی مفادات کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے حکومت اور اپوزیشن ملکر بیٹھے اور باہمی اختلافات کو مہذب انداز میں حل کرے انتشار وفساد کا ماحول مسائل کے حل کی بجائے ان میں اضافہ کرنے کا سبب بن رہا ہے ، پاک فوج و دیگر سکیورٹی فورسز کے جوانوں پرمسلسل حملے ہو رہے ہیں ملک دشمن قوتیں پاکستان کوبدامنی و خانہ جنگی کی دلدل میں دھکیلنا چاہتی ہیں ان مذموم سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے پوری قوم کو اپنے سکیورٹی اداروں کے جوانوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...