شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کی شعبہ خواتین کی صوبائی نائب صدر سلمیٰ تصدق ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے پاس اقتدار چھوڑنے کے سوا کوئی راستہ نہیں پی ٹی آئی کا دھاندلی سے چھینا گیا انتخابی مینڈیٹ واپس کرنا پڑے گا اسلام آباد میں لاکھوں پی ٹی آئی کارکنوں کی موجودگی حکمرانوں کیلئے واضح پیغام ہے انہیں اقتدار کے ایوانوں سے نکلنا ہوگا، پوری قوم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کر رہی ہے جسے حکمرانوں کو تسلیم کرنا پڑیگا اور درج کئے گئے جھوٹے کیسز واپس لینا ہوں گے ، اسلام آباد احتجاج تحریک انصاف کے مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا، حکمران حواس باختہ ہو کر گرفتاریوں اور تشدد پر اتر آئے ہیں مگر پارٹی کارکن حکمرانوںکے اوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب ہونے والے نہیں حکومت نے احتجاج کوروکنے کیلئے جگہ جگہ کنٹینر لگارکھے ہیں لیکن تحریک انصاف کے کارکن رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں جہاں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاجی دھرنا دیا جائیگا جس میں لاکھوں افراد شرکت کریں گے۔