سڑکوں کو فوری طور پر کھولا جائے ظہر اسلم ، سہیل حسین بٹ ودیگر کا مطالبہ

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) شہر بھر میں سڑکوں کی بندش نے کاروباری معاملات اور معمولات زندگی کو درہم برہم کر دیا، کاروباری طبقہ اور عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ ایگزیکٹو ممبر ان چیمبر اظہر اسلم ، سہیل حسین بٹ ، قائد تنظیم مغلیہ ارشد مغل اور رضوان میرنے مطالبہ کیا ہے کہ سڑکوں کو فوری طور پر کھولا جائے تاکہ عوام کی مشکلات کم ہو سکیں، سڑکوں کی بندش کی وجہ سے نہ صرف کاروباری سرگرمیاں بلکہ روزمرہ کے معمولات بھی شدید متاثر ہو رہے ہیں جسکے باعث عوام سراپا احتجاج ہے ۔

ای پیپر دی نیشن