لاہور(نامہ نگار)ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید کی صدارت میں تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ کا انعقاد ہوا۔انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ تبدیلی تفتیش بورڈ میں ڈویڑنل ایس پیز نے شرکت کی۔بورڈ میں قتل،اقدام قتل، اغواء ،چیک ڈس آنر، امانت میں خیانت، دھوکہ دہی اور چوری کے 31 مقدمات زیر بحث آئے۔بورڈ میں تفتیشی افسران اور فریقین نے اپنے اپنے موقف سے افسران کو آگاہ کیا۔بورڈ میں افسران نے دونوں فریقین کو سننے کے بعد تبدیلی تفتیش سے متعلق احکامات جاری کئے۔مدعی روحیل امین اور اقبال حسین قتل جبکہ کوثر پروین اقدام قتل کے مقدمات کی تفتیش تبدیلی کیلئے پیش ہوئی۔مدعی غلام حسین دھوکہ دہی،زاہد گلزار چیک ڈس آنر اور خرم اشفاق چوری کے مقدمات کی تفتیش تبدیلی کیلئے پیش ہوئے۔ایس ایس پی محمد نوید نے اختیارات سے تجاوز اور تفتیش میرٹ پر نہ کرنیوالے متعدد تفتیشی افسران کو وارننگ اور شوکاز نوٹسز جاری کئے اور کہا کہ شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے۔فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔
تبدیلی تفتیشی بورڈ ‘متعدد افسروں کو وارننگ‘شوکاز نوٹسز جاری
Nov 27, 2024