کابل(نیٹ نیوز) افغانستان میں زعفران کی کٹائی کا سیزن جاری ہے، مقامی تاجر پچھلے برسوں کے مقابلے میں بہتر پیداوار کی توقع کر رہے ہیں، جس سے امید پیدا ہو رہی ہے قیمتی فصل کی برآمدات، جسے مقامی طور پر "سرخ سونے" کے نام سے جانا جاتا ہے، ملک کی تباہ حال معیشت کو بہتر بنانے میں مدد کرے گی۔ ایران کے بعد افغانستان دنیا کا دوسرا سب سے بڑا زعفران پیدا کرنے والا ملک ہے۔ جون میں، بیلجیم میں قائم انٹرنیشنل ٹسٹ انسٹی ٹیوٹ نے مسلسل نویں سال افغان زعفران کو دنیا کا بہترین قرار دیا۔زعفران دنیا کا سب سے مہنگا مسالا ہے، جو تقریباً 2000 ڈالر فی کلو گرام میں فروخت ہوتا ہے۔ اس کی برآمدات افغانستان کو اہم غیر ملکی کرنسی فراہم کرتی ہیں۔ اس سال زعفران کی پیداوار 50 ٹن سے زیادہ ہونے کی توقع ہے ۔ وزارت صنعت و تجارت کے ترجمان عبدالسلام جواد اخندزادہ نے بتایاہمارے تاجر جہاں بھی زعفران برآمد کرنا چاہتے ہیں، ہم فضائی راہداریوں کے ذریعے ان کی حمایت کرتے ہیں اور قومی اور بین الاقوامی نمائشوں میں افغان تاجروں کی شرکت میں سہولت فراہم کرتے ہیں۔
افغانستان میں زعفران کی کٹائی جاری‘ پچھلے برسوں سے بہتر پیداوار متوقع
Nov 27, 2024