لاہور(نامہ نگار) تھانہ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس کو 15پر اطلاع ملی کہ ڈاکو محمدافضل نامی شہری سے گن پوائنٹ پرایک لاکھ 55 ہزارروپے نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے ہیں۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر افضل سے پوچھ گچھ کی تو اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ نجی کمپنی میں ڈیلوری بوائے کا کام کرتا ہے۔ کمپنی کے پیسے ہڑپ کرنے کیلئے ڈکیتی کی جھوٹی کال کر دی۔ پیسوں کو موٹر سائیکل کے خفیہ خانے میں چھپا دیا ہے۔پولیس نے ملزم محمد افضل کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیاہے۔
کمپنی کی رقم ہتھیانے کیلئے 15پر جھوٹی کال کرنیوالا ملزم گرفتار
Nov 27, 2024