پولیس ملازمین کے20 بچوں کی کلیئر امپلانٹ سرجریزکرادی : آئی جی پنجاب

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس افسران واہلکاروں کیساتھ ساتھ انکے اہل خانہ اور سنگین بیماریوں میں مبتلاعلیل بچوں کے بہترین علاج معالجے کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں جن کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے قوت سماعت سے متاثرہ3 بچوں کے علاج اور صحت یابی کیلئے درکار جدید کوکلیئر امپلانٹ آلات خریدنے کیلئے فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔ ہیڈ کانسٹیبل عاطف محمود کے6 سالہ بیٹے سالار احمد کو کوکلیئر امپلانٹ آلات کی فراہمی کیلئے ساڑھ7 لاکھ ‘ کانسٹیبل خرم شہزاد کے8 سالہ بیٹے عثمان شہزاد کو  ساڑھے7 لاکھ ‘سب انسپکٹر منصب منیر کے3 سالہ بیٹے سمیع اللہ دلدار کو پونے3 لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں۔ متاثرہ بچوں کو جدید آلات سماعت فراہم کئے جائیں گے جن سے ان کی سماعت کا مسئلہ حل ہوگا اور وہ نارمل انداز میں اپنی زندگی گذار سکیں گے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پنجاب پولیس نے ویلفیئر فنڈ سے مختلف اضلاع میں تعینات 20 سے زائد ملازمین کے بچوں کی کلیئر امپلانٹ سرجریز بھی کروائی ہیں۔کامیاب سرجریز کے بعد روبصحت بچے نارمل زندگی کی جانب تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ پھول پراجیکٹ کے تحت تھیلیسیمیا اور سیریبل پالسی سے متاثرہ بچوں کو علاج معالجے میں ماہانہ وظائف فراہم کئے جارہے ہیں۔ بچوں کے والدین کی مالی مشکلات کا ازالہ ممکن ہوا ہے۔ پولیس فورس فیملی ہے اور ملازمین کے بچوں کی بہترین ہیلتھ و ایجوکیشن ویلفیئر کیلئے مزید اقدامات جاری رہیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...