حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، چیف جسٹس، آرمی چیف کردار ادا کریں، آصف کرمانی  

لاہور( این این آئی)سابق سینیٹر آصف علی کرمانی نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، چیف جسٹس پاکستان اور آرمی چیف موجودہ حالات میں اپنا براہ راست کردار ادا کریں اور معاملات کو اپنے ہاتھ میں لیں ،چیف جسٹس پاکستان اور آرمی چیف ہی واحد امید ہیں ، جو حالات ہیں کیا ہم ڈونلڈ ٹرمپ کو بلائیں گے ، پیوٹن کو کہیں گے ۔ ایک انٹر ویو میں آصف کرمانی نے کہا کہ پہلے تو خبریں آنے نہیں دی جار ہیں،جو آرہی ہیں وہ اچھی نہیں ہیں،2014ء سے انہوںنے پاکستان کو تماشہ بنایا ہوا ہے ،اب جو حکومت اقتدار میں ہے وہ بھی ڈلیور نہیں کر پا رہی ،جو احتجاج کر رہے ہیں وہ سڑکوں سے جانے کے لئے تیار نہیں ،پاکستان کو جام کر دیا گیا ہے ، کبھی کوئی نکلا ہوتا ہے ،حکومت لاچار اوربے بس ہے اور بیساکھیوںکے سہارے کھڑی ہے ، پاکستان کو گڑھے میں میں کھڑا کر دیا گیا ہے ،سیاسی قوتیں حل نہیںنکال پا رہیں، حل یہی رہ گیا ہے میں چیف جسٹس پاکستان اورچیف آف آرمی سٹاف سے اپیل کروںگا وہ براہ راست اپنا کردار ادا کریں اور معاملات کو اپنے ہاتھ میں لیں،حکومت اور اپوزیشن دونوں نے پاکستان کو ایک کھلونا، تماشہ بنایا ہوا ہے اور ملک کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا ہے اس لئے وہ معاملات کو اپنے ہاتھ میں لیں۔انہوں نے کہاکہ میں مارشل لاء کی بات نہیں کر رہا ، یہ کہہ رہا ہوں کہ اپنا کردار ادا کریں ،معاملات کو ہاتھ میں لیں ، پاکستان عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکے گا ۔ جنہوں نے نا جائز دولت کمائی ہے ،قبضہ گروپ ،ٹھگیاں کر تے ہیں، ٹیکس چور ہیں انہیں سلاخوںکے پیچھے بھیجیں ۔انہوں نے کہاکہ ملک میں آگ لگی ہوئی ہے اور حکومت کہاں نظر آرہی ہے ، ایک صوبہ وفاق پر حملہ آور ہے ، جاگ پنجابی جاگ کا نعرہ لگ رہا ہے ،چیف جسٹس پاکستان اور آرمی چیف ہی امید ہیں،کیا ہم ٹرمپ کو بلائیں گے، پیوٹن کو کہیں گے ۔ جو ذمہ دار ہیں وہ آگے ہیں اور پاکستان کو محفوظ بنائیں ،یہ سسٹم ڈلیور نہیں کر رہا ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...