ملک بحرانوں کی زد میں، فریقوں کو آئین و قانون کا احترام کرنا ہوگا:ذکراللہ مجاہد 

Nov 27, 2024

 لاہور (خصوصی نامہ نگار ) قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک کے اندر حالات خراب کئے جا رہے ہیں، ملک پہلے ہی بحرانوں کی زد میں ہے، تمام فریقوں کو آئین و قانون احترام کرنا ہوگا، 90کی دہائی والی سیاست کسی بھی طور پر ملک و قوم کے مفاد میں نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آئین کے ساتھ کھلواڑ حکمرانوں کے گلے کی ہڈی ثابت ہوگا۔ حکمران اتحادی جماعتیں ملک کو بند گلی کی طرف دھکیل رہی ہیں۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ اس وقت جماعت اسلامی کے علاوہ کوئی سیاسی پارٹی عوام کے حقوق کے لیے بات نہیں کررہی۔ ملک میں بڑی تبدیلی کی ضرورت ہے اور وہ تبدیلی صرف جماعت لاسکتی ہے اس کے لیے کہ ہمارے پاس منظم تنظیم اور مخلص ٹیم موجود ہے ۔ عوام ظلم کے اس نظام کے خلاف امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

مزیدخبریں