لاہور(نیوز رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس اندرون شہر پانی والا تالاب پر فیصل میر کی زیر صدارت ہوا جس میں آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران جاوید الیاس بٹ، سبط حسن ، شہباز درانی اور منصور کٹاریہ نے شرکت کی۔ آرگنائزنگ کمیٹی نے پانی والا تالاب کے اردگرد سے آنے والی رابطہ سڑکوں کا جائزہ لیا اور ممبران نے یوم تاسیس پروگرام کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں کی رپورٹ پیش کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 30 نومبر سے پہلے سوشل میڈیا پر پانی والا تالاب کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا،آرگنانگ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ کنونشن کے شرکاء کی آسانی کیلئے پانی والا تالاب کے اردگرد کی سڑکوں پر ایس ایم ڈیز لگائی جائیں گی۔