خلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ کیس ملزم فلک شیر کی درخواست ضمانت  پر سماعت 4دسمبر تک ملتوی

لاہور(خبرنگار) لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر کے ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں گرفتار ملزم فلک شیر کی دائر درخواست ضمانت پر سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کردی۔ جج ارشد جاوید نے کیس کی منگل کو سماعت کی۔ ملزم کے معاون وکیل نے  عدالت کو بتایا کہ سینئر وکیل دوسری عدالت میں مصروف ہیں،ادلائل کیلئے مہلت دی جائے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر دلائل کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...