اللہ کے ولیوں کا راستہ قرآن وسنت ہے:ادریس شاہ زنجانی 

Nov 27, 2024

لاہور(کلچرل رپورٹر) سجادہ نشین حضرت میراں حسین شاہ زنجانی وحضرت یعقوب حسین شاہ زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان سید ادریس شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ اللہ کو دوست بنانے کیلئے اللہ کے ولیوں کاراستہ اختیار کرنا ہو گا،یہی راستہ قرآن و سنت کا راستہ ہے۔اللہ پاک بہت ہی مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے۔  پاکستان اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے ۔اس کیخلاف سازشیں اور اسے لوٹنے والوں کا ڈٹ کرمقابلہ کرناہوگا۔پاک فوج کے جوان دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہے اللہ پاک انکی شہادتیں قبول فرمائے۔محفل میں صاحبزادہ پیر سید ہاشم شاہ زنجانی، صاحبزادہ فاخرمحمد شاہ زنجانی نے شرکت کی اور ملکی سلامتی، کشمیرو فلسطین کی آزادی کیلئے دعا کی۔

مزیدخبریں