لاہور (کلچرل رپورٹر) جماعت اہلسنت حلقہ گوالمنڈی کے زیر اہتمام حاجی عامر گھر جج گھر کے عظیم الشان محفل میلاد ہوئی جس کی صدارت علامہ پیر محبوب الٰہی قادری نے کی۔ علامہ قاری محمد خان قادری‘ قاری فدا الرحمن ودیگر عاشقان مصطفیٰ نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے قاری محمدصدیق چشتی نے علامہ الٰہی بخش کی دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا آپ نے ساری زندگی عشق رسولؐ کا پیغام دیا ۔