لاہور ( لیڈی رپورٹر )مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے بشریٰ بی بی پر شدید تنقید کرتے کہا کہ وہ اپنی ذاتی خواہشات اور سیاسی قد بڑھانے کی کوششوں میں ملک کا نقصان کر رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پنکی پیرنی کی سرگرمیاں پی ٹی آئی کیلئے بھی نقصان دہ ثابت ہونگی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ عورت پارٹی کو تباہی کی طرف لے جا رہی ہے۔ حنا پرویز بٹ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس "فتنہ عورت" کو فوری گرفتار کیا جائے تاکہ ملک کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔