لاہور ( خصوصی نامہ نگار )نائب امیر جماعتِ اسلامی، صدر مجلسِ قائمہ سیاسی قومی امور لیاقت بلوچ نے پی ٹی آئی احتجاج کی پیش قدمی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی حواس باختگی حالات کو اور زیادہ گھمبیر بنارہی ہے۔ حکمرانوں کو ہر صورت میں عوام، سیاسی جماعتوں کے پْرامن احتجاج کا حق تسلیم کرنا چاہیے اور انسانی بنیادی حقوق، آئینی حقِ اظہارِ رائے سلب کرنا غیر جمہوری آمرانہ اسلوبِ حکمرانی ہے۔پاکستان کسی نئے اور پہلے سے زیادہ خطرناک ایڈونچر کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔لیاقت بلوچ نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے بیان پر ردِعمل دیتے کہا کہ بلوچستان میں بار بار فوجی آپریشن کیے گئیلیکن کے حالات میں بہتری نہیں آئی۔ بلوچستان کے عوام امن، روزگار، تعلیم و ہْنر اور اپنے وسائل پر حقِ ملکیت کو تسلیم کرانا چاہتے ہیں۔
حکمرانوں کو سیاسی جماعتوں کا پرامن احتجاج کا حق تسلیم کرنا چاہیے:لیاقت بلوچ
Nov 27, 2024