لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ پنجاب کے رہنماؤں چوہدریمحمد سرور اور مزمل اقبال ہاشمی کا وزارت خزانہ کے بیان پر کہنا تھا کہ اپوزیشن اور حکومت دونوں کی بے حسی ملک اور عوام کیلئے نقصان دے ثابت ہورہی ہے۔ احتجاج کے باعث روزانہ 190 ارب روپے کا خسارہ تباہ حال معیشت کا مزید بیڑہ غرق کر رہا ہے۔ لاہور میں پارٹی اجلاس سے گفتگو کرتے پاکستان مرکزی مسلم لیگ پنجاب کے صدر چوہدری سرور کاکہنا تھا حکومت نے شہروں، موٹرویز اور تجارتی و تعلیمی اداروں کو بند کر رکھا ہے جس سے ملکی نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی کا کہنا تھا اپوزیشن کواپنا احتجاج پرامن اور تعمیری انداز میں منظم کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا بہتر تو یہی ہے کہ دونوں فریق مذاکرات کی میز پر آئیں اور مسائل کا حل تلاش کریں۔