لاہور (لیڈی رپورٹر ) یو ای ٹی لاہور میں پاکستان انجینئرنگ کونسل (پی ای سی)کے پاتھ وے ٹو پریکٹس ڈیسک کے قیام کی افتتاحی تقریب۔چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل انجینئر وسیم نذیر نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرشاہدمنیرکے ہمراہ ڈیسک کا افتتاح کیا۔ پاتھ وے ٹو پریکٹس ڈیسک کے قیام کا مقصد پی ای سی اور یو ای ٹی گریجویٹس کے مابین روابط کو مضبوط بنانا ہے جس سے انجینئرز کو رجسٹریشن کرانے میں نہ صرف آسانی ہو گی بلکہ نئے گریجوایٹس کو با اختیار بنایا جائے گا اور انجینئرنگ کے شعبے میں مزید آگاہی میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر چیئرمین پی ای سی انجینئر وسیم نذیر کا کہنا تھا کہ پی ای سی انجینئرز کی ویلفیئر، انکی ملازمت اور بہترمستقبل میں فعال کردار ادا کرے گی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر کا کہنا تھا پی ای سی کیساتھ اشتراک خوش آئند ہے۔ ہم یو ای ٹی کو لاہور میں انجینئرز کا سب سے بڑا حب بنائیں گے‘انہوں نے انجینئر وسیم نذیر کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر وائس چیئرمین پی ای سی پنجاب ڈاکٹرسہیل آفتاب قریشی، وائس چیئرمین پی ای سی سندھ ڈاکٹر شعیب مختار، ایگزیکٹو ممبران ودیگر موجود تھے۔