لاہور(خبرنگار) ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ، سی او ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ، ٹیپا، لیسکو نے شرکت کی۔واسا، پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی، ایس این جی پی ایل، پی ٹی سی ایل، لوکل گورنمنٹ اور کیبل آپریٹرز کے نمائندگان بھی شریک ہوئے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے پہلے فیز میں چھ ٹاؤنز میں کام ہوگا اور ایم سی ایل ٹف ٹائلز اور پی سی سی کے منصوبے مکمل کرے گا۔ڈویلپمنٹ پلان میں تمام تر توجہ شفافیت اور اعلیٰ معیار کو یقینی بنانے کے پر مرکوز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈویلپمنٹ پلان میں شامل تمام گلیوں میں یہ بات یقینی بنائے جائے گی کہ اگلے پانچ سال تک وہاں کوئی روڈ کٹ نہ لگایا جائے اور تمام الائیڈ محکموں کو لاہور ڈویلپمنٹ پلان میں تعمیر شدہ سٹرکچر میں کسی قسم کی توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔
لاہورڈویلپمنٹ پلان میںشفافیت اورمعیار یقینی بنانے پر توجہ دے رہے:ڈپٹی کمشنر
Nov 27, 2024