عمران نذیر کی زیر صدارت پنجاب ایڈز‘ ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرامز کا  اجلاس 

Nov 27, 2024

لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت پنجاب ایڈز اور ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرامز کا اعلی سطحی اجلاس ہوا۔ ایڈز، ہیپا ٹائٹس کنٹرول پروگرامز سمیت ٹی ایچ کیو اور ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں قائم ڈائیلاسز سنٹرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر نے کہا تمام ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں قائم 85 ڈائیلاسز سنٹرز کیلئے ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔ تمام ڈائیلاسز سنٹرز پر رجسٹرڈ مریضوں کی سکریننگ رپورٹ فوری فراہم کی جائے۔10 یا 10 سے زیادہ مشینوں والے ڈائیلاسز سنٹر پر ایچ آئی وی مریضوں کیلئے علیحدہ مشین مختص کی جائے۔انہوںنے ہدایت کی کہ ایڈز، ہیپاٹائٹس، ڈائیلاسز، گائنی اور ڈینٹل سرجری کے محفوظ علاج کیلئے ایس او پیز کی تیاری کیلئے ایک ٹیکنکل گروپ تشکیل دیا جائے۔خواجہ عمران نذیر نے کہا سنٹرز کیلئے علیحدہ سپیشلائزڈ ایچ آر بھرتی کیا جائے۔انہوں نے کہا ڈائیلاسز سنٹرز پر مریضوں کی سکریننگ، علاج کے سلسلہ میں پائی جانیوالی کمیاں، خامیاں دور کی جائیں گی۔

مزیدخبریں