موروثی سیاست کا مخالف بیوی کے ذریعے سیاست بچانے کی کوشش کر رہا :سکندر حیات 

 لاہور(لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر تعلیم و راہنما مسلم لیگ (ن) رانا سکندر حیات نے تحریک انصاف کے احتجاج کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ موروثی سیاست کا مخالف آج بیوی کے ذریعے سیاست بچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ مذاکرات سے انکاری ہو کر جو ڈٹا ہوا تھا وہ آج اپنی فیس سیونگ کیلئے چور دروازے سے مذاکرات چاہ رہا ہے۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی محض کٹھ پتلی ہیں جس کی رسیاں براستہ گولڈ سمتھ اسرائیل ہلا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا ایجنڈا ملک کو ہر صورت ڈی ریل کرنا ہے جس میں اسے کامیابی ملنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ بانی تحریک انصاف کا احتجاج کروانے کا ایک ہی مقصد ہے، اور وہ ہے "مجھے رہا کرو"۔ انہوں نے کہا کہ ایک صوبے کا یونٹ ہیڈ وفاق پر حملہ آور ہے‘ اسے اپنے صوبے کی کوئی فکر نہیں ۔ رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ انتشاری ٹولہ کو ہمیشہ تب احتجاج یاد آتا ہے جب ملک کو معاشی فائدہ ہو رہا ہوتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...