زیورتعلیم پروگرام کی آگاہی مہم طالبات کیلئے فروغ تعلیم میں اہم کامیابی:جہاں آرا ء وٹو 

لاہور (لیڈی رپورٹر)پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی نے پی ایم آئی یو، محکمہ سکول ایجوکیشن کے اشتراک سے زیورتعلیم پروگرام کی آگاہی مہم کا انعقاد کیا۔مقصد کم شرح خواندگی والے17 اضلا ع کی طالبات کو 80فیصد سکول حاضری پرپروگرام میں رجسٹریشن اور رجسٹرڈ طالبات کوسہ ماہی 3000 روپے وظیفہ فراہم کرناجبکہ پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی، پی ایم آی یومحکمہ سکول ایجوکیشن اور بینک آف پنجاب کے نمائندگان کی محنت اور پیشہ ورانہ مہارت کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔ جہاں آرا وٹو نے نمایاں کردار ادا کرنے والوں میںسرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔ انہوں نے اس مہم کو زیور تعلیم پروگرام کے مقاصد کے حصول اور طالبات کی تعلیم کے فروغ میں اہم کامیابی قرار دیا۔سی ای او، پی ایس پی اے علی شہزادکے ہمراہ پراجیکٹ ڈائریکٹر، پی ایم آئی یو،محکمہ سکول ایجوکیشن ، فاروق رشید نے بھی شرکت کی۔ علی شہزاد نے کہا یہ مہم ہمارے اس عزم کا اظہار ہے کہ ہر بچے کو معیاری تعلیم فراہم کی جائے۔ فاروق رشید نے کہا کہ زیورِ تعلیم پروگرام کے تحت 53000 سے زائد طالبات کے والدین مجموعی طور پر 7 کروڑ  70 لاکھ روپے وصول کرچکے ہیں۔وائس چیئر پرسن نے کہا میں اسمہم کی کامیابی پر محکمہ سکول ایجوکیشن، ضلعی انتظامیہ اور بینک آف پنجاب کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...