لاہور (نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 39 واں سینڈیکیٹ اجلاس ہوا۔ صوبائی وزیرنے یونیورسٹی کے 38 ویں سینڈیکیٹ اجلاس کے تمام فیصلوں کی توثیق کر دی۔ وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے سرگرمیوں پربریفننگ دی۔ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کو لیول تھری اور فور کے یونیورسٹی ایم ڈی ایم ایس پروگرامز کے کری کولا کی منظوری دی گئی۔ سر گنگارام ہسپتال کوطبیمشینوں کی مرمت کیلئے سالانہ کنٹریکٹ کرنے اور سال 25-2024 کیلئے ادویات، ڈرگز کوٹن و دیگر طبی سامان کی خریداری کے کنٹریکٹ کو ری ٹینڈر کرنے کی اجازت دی گئی۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کو کیو ایس رینکنگ حاصل کرنے کیلئے مبارک باد اور شاباش دیتے ہیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری میڈیکل ایجوکیشن سدرہ سلیم اور ڈپٹی سیکرٹری بجٹ حماد الرب، وی سی فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل‘بذریعہ ویڈو لنک پروفیسر احسن وحید راٹھور، اراکین پنجاب اسمبلی کنول پرویز چوہدری،آمنہ احتشام الحق، ایم ایس گنگارام ہسپتال، ایم ایس شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال اورسینڈیکیٹ ممبران نے شرکت کی۔