جکارتہ(این این آئی)انڈونیشیا میں شدید بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے15افراد ہلاک جبکہ متعدد لاپتہ ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق گیارہ افراد مٹی کا تودہ گرنے سے ہلاک ہوئے جبکہ چار سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔ خراب موسم کے باعث امدادی سرگرمیاں دو دن بعد شروع ہوئیں۔حکام کے مطابق لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے اور ہلاکتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے،انڈونیشیا کی فوج میں امدادی کاررائیوں میں حصہ لے رہی ہے۔
انڈونیشیا ،شدید بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے 15افراد ہلاک، متعدد زخمی
Nov 27, 2024