کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر عارف علوی کا کلینک سیل کرنیکا فیصلہ کالعدم قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدرعارف علوی کا کلینک سیل کرنیکا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا فیصلہ کالعدم قرار دیے جانے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ایس بی سی اے نے کلینک سیل کرنے سے پہلے درخواست گزارکونوٹس نہیں دیا۔