لاہور میں مبینہ مقابلہ، ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) آرگنائزڈ کرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن کی زیر حراست مبینہ ڈاکو مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو برآمدگی اسلحہ تھانہ فیکٹری ایریا لے جا رہے ہیں تین ملزموں نے ساتھی کو چھڑانے کیلئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ ساتھیوں کی فائرنگ سے شوٹر شہباز خان شدید زخمی ہو گیا اور ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔. ہلاک ملزم قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، بھتہ خوری جیسی درجنوں وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...