چاغی، سمگلرز کے خلاف آپریشن، جوابی فائرنگ سے اہلکار جاں بحق، 2 شدید زخمی

Nov 27, 2024

کوئٹہ (آئی  این پی )بلوچستان کے علاقے چاغی میں اسمگلرز کے خلاف آپریشن کے دوران کسٹمز اہلکاروں پر فائرنگ سے ایک اہلکار جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق چاغی میں کسٹمز حکام نے سمگلرز کے خلاف ایک کارروائی کی تاہم اس دوران ان کی جانب سے اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی۔ڈپٹی کمشنر چاغی کے مطابق سمگلرز نے کسٹمز حکام پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوئے، کسٹمز کے زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے لیویز کوئیک ریسپانس فورس کی جانب سے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ سمگلنگ کے خلاف کارروائی اور قانون کی بالادستی یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

مزیدخبریں