اسلام آباد(خبرنگار)سرکاری سکیم میں حج درخواستوں کی وصولی میں تیزی آگئی ہے ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق ملک کے 15 بینکس کی نامزد شاخوں میں حج درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں حج اخراجات کی پہلی قسط دو لاکھ روپیہ درخواست کے ساتھ جمع ہوگی قرعہ اندازی کے دس دن کے اندر مزید 4 لاکھ روپے جمع کرانا ہونگے گزشتہ روز (منگل) کوچار ہزار درخواستیں موصول ہوئیں کل حج درخواستوں کی تعداد 24 ہزار 266 تک پہنچ گئی حج درخواستوں کی وصولی 3 دسمبر تک جاری رہے گی سرکاری حج سکیم کی قرعہ اندازی 6 دسمبر کو ہوگی سپانسر شپ سکیم کے تحت بغیر قرعہ اندازی 5 ہزار نشستیں مخصوص ہیں۔