رینجرز اہلکاروں کی شہادت  مقدمہ بانی پی ٹی آئی پرکیا جائے: اختر ڈار 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے رینجرز اہلکاروں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رینجرز پولیس اہلکاروں کی شہادت کا مقدمہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف درج کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف پر فوری پابندی عائد کی جائے اور ملک دشمنی پر مبنی بشریٰ بی بی کے ایجنڈے کو بھی عیاں کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان، عثمان بزدار، فرح گوگی اور اعظم خان کی کرپشن اقربا پروری کا قوم کو حساب دیں، ان لوگوں نے پنجاب سمیت تمام صوبوں اور مرکز میں کرپشن کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیئے تھے، انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے نفرت کی سیاست کو فروغ دے کر ملک و قوم کے ساتھ بہت بڑی زیادتی کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...