رینجرز اہلکاروں کو گاڑی سے کچلنے کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع 

لاہور ( این این آئی) رینجرز اہلکاروں کو گاڑی کے نیچے کچلنے کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی گئی ۔ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کے سری نگر ہائی وے پر شرپسندوں کی جانب سے 3رینجرز اور 1پولیس اہلکار کو کچلنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ، تحریک انصاف نامی شدت پسند تنظیم نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت فیڈریشن پر چڑھائی کی ہے،  شدت پسندوں اور انتشاری ٹولے کے گروہ نے سکیورٹی فورسز کو ٹارگٹ کر کے نشانہ بنایا ہے، شرپسندوں اور بلوائیوں نے پولیس کی 20سے زیادہ گاڑیوں کو نقصان پہنچایا ہے۔قرار داد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ شدت پسندوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے اور عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...